چنے کھائیں اوربیماریوں کو دوربھگائیں
چنے کھائیں اوربیماریوں کو دوربھگائیں چنا وٹامن سے بھرپور غذا ہیں اوریہ کئی طبی فوائد رکھتا ہے،فوٹو:فائل چنا وٹامن سے بھرپور غذا ہیں اوریہ کئی طبی فوائد رکھتا ہے جب کہ اس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ چنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدار میں ملتے ہیں، پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے، تحقیق کے مطابق جو خواتین وحضرات دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھتے ہیں ان کا وزن 8 پونڈ تک کم ہوجاتا ہے۔ چنا نظام ہضم کے لئے بھی مفید۔ چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انھیں قوی بناتا ہے۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ چنا کولیسٹرول کی مقدار کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔ چنا اپنے مفید غذائی اجزا کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں، چنے میں ف...