Posts

Showing posts with the label IT

NASA 's journey to Mars, the largest and most powerful rocket- declared

Image
ناسا کا مریخ کے سفر کیلئے سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس راکٹ کا وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کی قوت فراہم کرے گا۔ واشنگٹن(آن لائن) ناسا نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے انسان کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) پر 2018ء میں کام شروع ہوگا جس پر نیا اورائن خلائی جہاز سوار ہوگا جبکہ اس کی ڈیزائننگ کا اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایل ایس پروگرام مینیجر ٹوڈ مے نے بتایا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ ہم اب خلا کی گہرائیوں میں انسان کو بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔ اپنی تکمیل کے بعد اس راکٹ کی اونچائی 1012 میٹر ہوگی اور وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کے بقدر تھرسٹ فراہم کرے گا۔ یہ طاقتور راکٹ 77 ٹرکوں کے برابر سامان لے جا سکے گا۔ اس میں دو چھوٹے مگر بہت طاقتور راکٹ بوسٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس راکٹ میں آر ایس 25 نامی انجن ہی اس کا مرکزی انجن ...

کیا آپ کو OKکا مطلب معلوم ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

Image
کیا آپ کو OK کا مطلب معلوم ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اگر یہ کہا جائے کہ انگریزی لفظ OK دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ بات بات پر OK بولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟ جاننےکے لئے کلک کریں دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو الفاظ" Oll Korrect "کا مخفف ہے جن کا مطلب ہے "سب ٹھیک ہے"۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹن اور نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اور بڑے لفظوں کومختصر کر کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا ۔اس دور میں" You know "کی جگہ KY اور" Oll wright " کی جگہ OW جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے ۔اگرچہ ان میں سے اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم ہو گئے ،مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے OK کا استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام " Old Kinderhook "تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصر ًا OK کہتے تھے اورانہوں نے ایک OK کلب بھی بنارکھاتھا۔اگرچہ اس لفظ ...

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

Image
کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟ لاہور (نیوز ڈیسک ) دنیا کے ہر ملک میں رہنے والے اور ہر زبان بولنے والے انسان ایک لفظ سے خوب واقف ہیں او روہ لفظ ہے ”گوگل“۔ مشہور و معروف کمپنی اور دنیا کے سب سے بڑے اور کامیاب سرچ انجن گوگل ( Google ) کے نام سے تو سب واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ دراصل لفظ Google ایک ریاضیاتی اصطلاح Googol سے بنایا گیا ہے۔ لفظ Googol ایک ننھے بچے کی ایجاد ہے جو مشہور ریاضی دان ایڈورڈ کاسنر کا بھتیجا تھا۔ ایڈورڈ یہ سوچ رہے تھے کہ اگر 1 کے بعد 100 صفر ہوں تو اس نمبر کا نام کیا ہونا چاہیے اور اس دوران ان کے کان میں ننھے بچے کی آواز پڑی جو ”گوگول“ سے ملتی جلتی تھی اور یوں انہوں نے اس نمبر کا نام گوگل ( Googol ) رکھا دیا۔ انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے Google بنا لیا اور یہ نام اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ کمپنی کروڑوں اربوں کی تعداد میں معلومات انتہائی مربوط طریقے سے صارفین کو فراہم کرتی ہے۔  آپ یہ تو جانتے ہیں کہ ایک ہزار یا ایک لاکھ کیسے لکھتے ہیں لیکن ایک گوگل کو کیسے لکھیں گے، یہ کچھ ...

گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس

Image
گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس فیصل ظفر ہم میں سے بہت کم ہی لوگ ہوں گے جنھوں نے گوگل کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں، اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز، گوگل گلاس اور دیگر کے بارے میں نہ سنا ہو۔ مگر یہ تو وہ مصنوعات یا سروسز ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز ہیں مگر اکثر افراد انہیں استعمال نہیں کرپاتے مگر دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران اس سائٹ نے ایسے متعدد حیرت انگیز فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر حیرت انگیز طور پر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کو شادی کی رہنمائی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟ نہیں ناں تو گوگل کی چند حیرت انگیز مگر گمنام فیچرز کے بارے میں جانیے جو انتہائی کام کے بھی ہیں۔ 1 ۔ گوگل کی اپنی کلر نوٹس اور ریمائنڈر اپلیکشن ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز دونوں میں کام کرتی ہے۔ یہ فیچر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ 2 ۔ اگر تو آپ کسی کام کو متعین وقت پر کرنا چاہتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی چیز آپ نے کس وقت میں پوری کی اور آپ کے پاس اسٹاپ واچ نہیں تو کوئی مسئل...