Posts

Showing posts with the label Zarb e Azab

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری،اب تک 910 دہشت ہلاک،اسلحے کی فیکڑیاں تباہ

Image
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری،اب تک 910 دہشت ہلاک،اسلحے کی فیکڑیاں تباہ میرانشاہ (سنہرا دور نیوز)   شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نو سو دس دہشت گرد مارے جا چکے ہیں ، بیاسی سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں کھوجری، میرعلی، میرانشاہ، دتہ خیل، گڑیوم اور جھلار میں اٹھاسی کلومیٹر طویل سڑک کلیئر کرا لی گئی ہے۔ آپریشن کے آغاز سے اب تک نو سو دس دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں بنانے والی ستائیس اور راکٹ و گولہ بارود بنانے والی ایک ایک فیکڑی تباہ کر دی جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے تناظر میں خفیہ اطلاعات پر ملک کے دیگر شہروں بھی دو ہزار دو سو چوہتر آپریشن کئے گئے اور اس دوران بیالیس دہشت گرد مارے گئے اور ایک سو چودہ انتہائی مطلوب ملزمان پکڑے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلوں میں اب تک بیاسی سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہ...

آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک،  آئی ایس پی آر راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں تازہ کارروائیوں کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں 32 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں بارود سے بھری 23 گاڑیاں برآمد ہوئیں اور اسلحہ کے 4 بڑے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد غیر ملکی دہشت گردوں کی بھی شامل ہے جبکہ اس دوران بارود بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں اور پاک فوج نے وزیرستان کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی کراکر ان کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔