Posts

Showing posts with the label Columns

صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔!

Image
!صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔ رانا اعجاز حسین بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم مفکر، شاعر مشرق ، قانون دان، صاحب بصیرت شخصیت اور تحریک پاکستان کے رہنما ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا140 واں یوم ولادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہا ہے۔ قدرت الٰہی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کو بہت سی خداداد صلاحیتوں اور دولت ایمان سے نواز ا تھا۔ اردو اور فارسی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام آپ کی بنیادی وجہ شہرت بنا، یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے اوراق آپ کی بصیرت، فراست، معاملہ فہمی اور دوراندیشی اور قوم سے خیرخواہی کی گواہی دیتے ہیں اور آپ کو صوفیانہ شعائر کا علمبردار سمجھا جاتا ہے  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اپنے عہد کی سیاسی تحریکوں کو انکے صحیح پس منظر میں سمجھتے تھے۔ سیاست درحقیقت انکی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب ہے، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی شخصیت کے وہ تخلیقی عناصر ج...

Salam Teacher's Day 2017

Image
It's teachers day today and we bet you all are missing your teachers. So go ahead and wish your favorite teachers.  استاد محترم کو میرا سلام کہنا  A very inspirational song on #Salam_Teahcers_Day (October 5) To keep watching our videos, subscribe to our channel: http://bit.ly/2h7K7Gu #World_Teachers_Day, also known as Salam Teachers Day in Pakistan, is held annually on October 5 since 1994, commemorates teacher organizations worldwide. Its aim is to mobilize support for teachers and to ensure that the needs of future generations will continue to be met by teachers. : 😀 Follow Us Socially 😀 🌐 Facebook : https://fb.com/sunehradaur 🌐 Twitter : https://twitter.com/sunehradaur 🌐 Google+ : http://bit.ly/2x8qwz9 🌐 YouTube : http://bit.ly/2h7K7Gu 🌐 Facebook : https://sunehradaur.blogspot.com 🔊 LIKE ➡ SHARE ➡ SUBSCRIBE

طاہر القادری ،مودی کے دوست ،گجرات فسادات پر تبصرہ سے صاف انکار

Image
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ دوستی کا الزام لگانے والے طاہر القادری خود ہی نریند ر مودی کے دوست نکلے۔بھارتی میڈیا نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے 2012 کے دورہ بھارت کو لے کر نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔طاہر القادری نے فروری2012 میں تحریک منہاج القرآن کا دفترکھولنے کے لئے بھارتی ریاست گجرات کا دورہ کیا اور فول پروف سیکیورٹی ملنے پر اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ و موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔گجرات میں اپنے دورے کے دوران میڈ یا کی جانب سے گجرات فسادات کے سوال پر طاہر القادری نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق طاہر القادری 2012 میں منہاج القرآن کے دفتر کا افتتاح کرنے بھارتی ریاست گجرات پہنچے تو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی پر اس وقت کے وزیراعلی اور موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مودی کا شکریہ ادا کرنیوالے طاہر القادری 2002 کے مسلم کش فسادات پر زبان نہ کھول پائے۔ صحافی بار بار پوچھتے رہے لیکن وہ یہ کہہ کر انکار کرتے رہے کہ وہ کسی واقعہ پر ت...

Distribution Ceremony of Eidi Packets in Orphan, Widow and worthy people by Anan E Haq Foundation

Image
نارووال (عنانِ حق رپورٹ :فیضان فیضی)  :ضلع نارووال کے مشہور قصبہ نونار میں عنان حق فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بیوہ اور بے سہارا لوگوں میں عیدی تقسیم کی گئی. اس پروگرام میں عنان حق فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی ،چیرمین و چیف ایگزیکٹو  سر اللہ رکھا گورائیہ،  ایڈیٹرمحمد  افضل بھٹی اورڈائریکٹر  محمد سعید عارف نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی  تحریک منہاج القران  نونار کے صدر سید مشتاق حسین شاہ تھے. تقریب کا   آغاز محمد افضل بھٹی ایڈیٹر عنانِ حق نے کیا ۔ تلاوتِ کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد تقریب میں  آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ انشاءاللہ ہر سال عید پیکٹس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوں۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے ان غریب ہم وطنوں کا بھی خیال رکھن...

How Atom Bomb works?

Image
ایٹم بم کیسے بنتا ہے؟ (Ishtiaq Ahmad, Khanewal) تحریرو تخریج: اشتیاق احمد منتظم و مہتمم ادارہ تحقیق و تخلیق 105/10-R تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب پاکستان جوہری بم دوسری جنگِ عظیم میں دنیا کی تاریخ میں سب سے پہلے استعمال ہوا۔ انگریزی میں کافی فلموں میں یہ پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان میں چند ایک کے نام یہ ہیں۔Dr. Strangelove, The Day After, Testament, Fat Man and Little Boy, The Peacemaker, ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ اس قدر مہلک اور لا محدود تباہی کا باعث بننے والا ہتھیار کس طرح کام کرتا ہے؟ اس مضمون میں ہم آپ کو طبعیات کے وہ راز بتائیں گے جن سے یہ اس قدر طاقت ور بن جاتا ہے۔ اسے کیسے ڈیزائن کیا جاتا ہے اور پھٹنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جوہری بم میں چند قوتوں کا عمل دخل ہوتا ہے؟ ان سب سوالوں کا اختصار کے ساتھ ہم جواب دینے کی کوشش کریں گے۔ ایٹم میں کچھ کمزور قوتیں ہوتی ہیں اور کچھ مضبوط۔ وہ قوتیں جو مرکزے(nucleous) کو مضبوطی سے قائم رکھتی ہیں، مضبوط قوتیں کہلاتی ہیں۔ ان کی وجہ سے مرکزے میں موجود ذرات (نیوٹران اور پروٹان) باہم مضبوطی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے ایٹم جو...

Independence day and accountability

یوم آزادی اور احتساب محمد عارف شاہ   قوم اوروطن کی آزادی کا لمحہ ایسا جذباتی اور رومانی ہوتا ہے کہ اس کا احساس اور اندازہ وہی کرسکتے ہیں، جو 14اگست 1947کو اس سرزمین پر باحیات تھے۔ہر برس کی طرح اس برس بھی ہم آزادی کی سالگرہ منا رہے ہیں، زندہ قومیں ایسے مواقعے پر خوشیاں منانے کے ساتھ اپنا احتساب بھی کرتی ہیں اور یہ اندازہ لگاتی ہیں کہ انھوں نے آزادی کے بعد کیا کھویا اورکیا پایا اور ان کی منزل کتنی دور ہے۔جب آزادی کا اعلان ہوگیا تو یکایک ملک میں قتل وغارت شروع ہوگئی، جگہ جگہ لوگوں کی لاشیں، آگ سے لوگوں کے تباہ حال گھر، ایک اجڑے ہوئے دیارکا منظر پیش کررہے تھے، یہ حالات کب درست ہوں گے، زندگی کب معمول پر آئے گی کسی کے تصور میں نہ تھا۔اس وقت پورے ملک میں سب مسلمانوں میں اس قدر اتحاد تھا کہ اختلافات اور تفرقہ کا شائبہ تک نہ تھا۔ اس قدر اتحاد اور یگانگت اس سے بڑھ کرکیا ہوسکتی ہے کہ قائد اعظم کی آواز پر تمام مسلمان لبیک کہتے تھے، آج اس اتحاد کی اشد ضرورت ہے لیکن وہ مثالی اتحاد بالکل ناپید ہے۔ بعض اوقات مایوسی ہوتی ہے اور رونا بھی آتا ہے کہ ہم کہاں سے چلے تھے اورکہاں پہنچ گ...

A true story of separation time

Image
تقسیم کے دنوں کی ایک سچی کہانی کلدیپ نئیر یہ ایک سکھ لڑکی کی کہانی ہے جس نے دونوں ملکوں کی دیگر صدہا خواتین کی طرح تقسیم کا مہلک زخم کھایا۔ زیادہ مصیبتیں عورتوں پر ہی آئیں ان پر ہونے والے ظلم و تعدی کی کوئی انتہا نہیں۔ راولپنڈی تقسیم سے قبل بھی مسلمانوں کا شہر تھا لیکن اس میں سکھ کمیونٹی بھی پھیلی ہوئی تھی۔ سکھ آبادی بڑی خوشحال تھی جس کے ارکان خاصے پرجوش اور فعال تھے۔ مطالبہ پاکستان سے پہلے عشروں تک دونوں برادریاں باہمی احترام و سلوک سے رہ رہی تھیں۔ مسلمانوں کے لیے الگ پاکستان کا مطالبہ دونوں برادریوں کے تعلقات میں تلخی کا موجب بنا اور پھر جیسے راتوں رات ان میں دشمنی کی ناقابل عبور دیوار کھڑی ہو گئی حالانکہ ان میں صدیوں پرانے تعلقات قائم تھے لیکن اب جیسے پرانے تعلقات کا کوئی وجود ہی نہ رہا تھا۔ اور چونکہ سکھوں کو دور سے پہچانا جا سکتا ہے اور وہ اژدہام میں بھی صاف نظر آتے ہیں لہٰذا ان کو ہدف بنا لیا گیا۔ ان کی عورتیں خصوصی طور پر عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں بلکہ بہت سی سکھ عورتوں نے گاؤں کے کنوئیں میں کود کر جان دیدی تا کہ جسمانی نقصان کی نوبت ہی نہ آئے۔ ایک نوجوان سکھ لڑکی نے...

سینئر صحافی صدیق بلوچ کی کتاب کی تقریب رونمائی ||| ایک خصوصی رپورٹ

Image
سینئر صحافی صدیق بلوچ کی کتاب کی تقریب رونمائی        ||| ایک خصوصی رپورٹ شہزاد سید کے قلم سے اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور سینیٹر جناب اکرم ذکی نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے ذاتی لالچ اور مفاد کی بجائے   عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا خیال کرنا چاہیے۔ جمعہ کی دوپہر کو یہاں مقامی ہوٹل میں سینئر صحافی صدیق بلوچ کی طرف سے لکھی گئی کتاب   " Baluchistan its Politics and Economics "   کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اقتدار اور پیسے کے لئے اپنے لالچ میں کمی کریں . انہوں نے کہا کہ ملک کے امور چلانے میں حکمرانوں کی موجودہ ناکامی ایک نئی چیز نہیں اور اگر حکمران اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتے ، تو پھر دوسرے کو اس ملک میں امن بحال کریں گے . جناب اکرم ذکی نے اس موقع پر عوام کی احساس محرومی اور حکمرانوں کی طرف سے عوام اور ان کے مسائل کو نظر انداز کرنے سمیت کئی مسائل کا ذکر تے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کی جڑ در اصل حکمرانوں کی جہالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پ...