11 amazing tricks of baking soda

بیکنگ سوڈا کے 11 حیرت انگیز کمالات بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات کھانے کا سوڈا یا بیکنگ سوڈا گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے اور اکثر کھانوں وغیرہ کی تیاری کے لیے ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پا ﺅ ڈر جیسی چیز صحت بہتر بنانے اور گھر کی صفائی جیسے کاموں کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟ بہت کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ یہ بظاہر معمولی چیز آپ کے ہزاروں روپے بچانے میں مددگار ہوسکتی ہے اور اس کا ایسے طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔ ۔ ہاتھوں سے بدبو دور بھگائے مچھلی یا کسی ایسے ہی چیز کو کاٹنے کے بعد اکثر ہاتھوں میں بو بس جاتی ہے جو عام صابن سے ہاتھ دھونے سے جاتی نہیں۔ اگر آپ اس کو دور بھگانا چاہتے ہیں تو ہاتھوں کوگیلا کرکے ان پر بیکنگ سوڈے کو رگڑے اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کے ہاتھوں سے بو دور ہوجائے گی اور اس کی جگہ ایک میٹھی مہک آنے لگے گی۔ بارش کے دوران بچوں کے کھیل کا سامان تیز بارش کے دوران اگر بچے بیزار ہو رہے ہو تو دو کپ بینگ سوڈا ، ایک کپ میدہ اور ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے اس وقت تک اب...