Posts

Showing posts with the label Education

صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔!

Image
!صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔ رانا اعجاز حسین بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم مفکر، شاعر مشرق ، قانون دان، صاحب بصیرت شخصیت اور تحریک پاکستان کے رہنما ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا140 واں یوم ولادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہا ہے۔ قدرت الٰہی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کو بہت سی خداداد صلاحیتوں اور دولت ایمان سے نواز ا تھا۔ اردو اور فارسی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام آپ کی بنیادی وجہ شہرت بنا، یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے اوراق آپ کی بصیرت، فراست، معاملہ فہمی اور دوراندیشی اور قوم سے خیرخواہی کی گواہی دیتے ہیں اور آپ کو صوفیانہ شعائر کا علمبردار سمجھا جاتا ہے  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اپنے عہد کی سیاسی تحریکوں کو انکے صحیح پس منظر میں سمجھتے تھے۔ سیاست درحقیقت انکی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب ہے، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی شخصیت کے وہ تخلیقی عناصر ج...

اسموگ ختم ہونے تک تعلیمی ادروں میں چھٹیاں

Image
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔      تحریک انصاف  نے سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا۔اس ضمن میں  تحریک انصاف کے احمد خان بھچر نےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔  تحریک انصاف  کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب پنجاب میں سموگ کا راج ہے ۔محکمے نے شہریوں سمیت سکول جانے والے بچوں کے زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔بچے سانس،گلے اور آنکھوں کی جلن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلاہیں ۔ بچوں کی بیماریاں دیکھ کر والدین پریشان ہیں ۔

خوش قسمت بچے کس مہینے میں پیدا ہوتے ہیں؟ آپ کی پیدائیش کس ماہ میں ہوئی؟

Image
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہریں علم نجوم کے تجربات و مشاہدرت جو بچوں کی پیدائش کی سلسلہ  میں منظر عام پر آئے ہیں ذیل میں درج کیے جاتے ہیں۔ جنوری : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور   حصول علم میں مستغرق ہوگا۔ فروری : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ ،سینما تھیڑ اور کھیل   کود تماشے کا شیفتہ منصف مزاج اور ۔۔ تنہائی پسند ہوگا۔ مارچ : جو بچہ اس ماہ میں جنم لے گا وہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔ اپریل : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔ مئی : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ سراغ رساں تلاش حق کا دلدادہ کامیاب وکیل عالی دماغ ،راس العقیدہ دھن کا پکا طبیعت اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم دُشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔ جون: جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ چالاک متزلزل خیالات مگر سے دولت حاصل کر...

Salam Teacher's Day 2017

Image
It's teachers day today and we bet you all are missing your teachers. So go ahead and wish your favorite teachers.  استاد محترم کو میرا سلام کہنا  A very inspirational song on #Salam_Teahcers_Day (October 5) To keep watching our videos, subscribe to our channel: http://bit.ly/2h7K7Gu #World_Teachers_Day, also known as Salam Teachers Day in Pakistan, is held annually on October 5 since 1994, commemorates teacher organizations worldwide. Its aim is to mobilize support for teachers and to ensure that the needs of future generations will continue to be met by teachers. : 😀 Follow Us Socially 😀 🌐 Facebook : https://fb.com/sunehradaur 🌐 Twitter : https://twitter.com/sunehradaur 🌐 Google+ : http://bit.ly/2x8qwz9 🌐 YouTube : http://bit.ly/2h7K7Gu 🌐 Facebook : https://sunehradaur.blogspot.com 🔊 LIKE ➡ SHARE ➡ SUBSCRIBE

Distribution Ceremony of Eidi Packets in Orphan, Widow and worthy people by Anan E Haq Foundation

Image
نارووال (عنانِ حق رپورٹ :فیضان فیضی)  :ضلع نارووال کے مشہور قصبہ نونار میں عنان حق فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بیوہ اور بے سہارا لوگوں میں عیدی تقسیم کی گئی. اس پروگرام میں عنان حق فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی ،چیرمین و چیف ایگزیکٹو  سر اللہ رکھا گورائیہ،  ایڈیٹرمحمد  افضل بھٹی اورڈائریکٹر  محمد سعید عارف نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی  تحریک منہاج القران  نونار کے صدر سید مشتاق حسین شاہ تھے. تقریب کا   آغاز محمد افضل بھٹی ایڈیٹر عنانِ حق نے کیا ۔ تلاوتِ کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد تقریب میں  آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ انشاءاللہ ہر سال عید پیکٹس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوں۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے ان غریب ہم وطنوں کا بھی خیال رکھن...

How Atom Bomb works?

Image
ایٹم بم کیسے بنتا ہے؟ (Ishtiaq Ahmad, Khanewal) تحریرو تخریج: اشتیاق احمد منتظم و مہتمم ادارہ تحقیق و تخلیق 105/10-R تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال پنجاب پاکستان جوہری بم دوسری جنگِ عظیم میں دنیا کی تاریخ میں سب سے پہلے استعمال ہوا۔ انگریزی میں کافی فلموں میں یہ پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان میں چند ایک کے نام یہ ہیں۔Dr. Strangelove, The Day After, Testament, Fat Man and Little Boy, The Peacemaker, ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ اس قدر مہلک اور لا محدود تباہی کا باعث بننے والا ہتھیار کس طرح کام کرتا ہے؟ اس مضمون میں ہم آپ کو طبعیات کے وہ راز بتائیں گے جن سے یہ اس قدر طاقت ور بن جاتا ہے۔ اسے کیسے ڈیزائن کیا جاتا ہے اور پھٹنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جوہری بم میں چند قوتوں کا عمل دخل ہوتا ہے؟ ان سب سوالوں کا اختصار کے ساتھ ہم جواب دینے کی کوشش کریں گے۔ ایٹم میں کچھ کمزور قوتیں ہوتی ہیں اور کچھ مضبوط۔ وہ قوتیں جو مرکزے(nucleous) کو مضبوطی سے قائم رکھتی ہیں، مضبوط قوتیں کہلاتی ہیں۔ ان کی وجہ سے مرکزے میں موجود ذرات (نیوٹران اور پروٹان) باہم مضبوطی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے ایٹم جو...

NASA 's journey to Mars, the largest and most powerful rocket- declared

Image
ناسا کا مریخ کے سفر کیلئے سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس راکٹ کا وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کی قوت فراہم کرے گا۔ واشنگٹن(آن لائن) ناسا نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے انسان کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) پر 2018ء میں کام شروع ہوگا جس پر نیا اورائن خلائی جہاز سوار ہوگا جبکہ اس کی ڈیزائننگ کا اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایل ایس پروگرام مینیجر ٹوڈ مے نے بتایا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ ہم اب خلا کی گہرائیوں میں انسان کو بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔ اپنی تکمیل کے بعد اس راکٹ کی اونچائی 1012 میٹر ہوگی اور وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کے بقدر تھرسٹ فراہم کرے گا۔ یہ طاقتور راکٹ 77 ٹرکوں کے برابر سامان لے جا سکے گا۔ اس میں دو چھوٹے مگر بہت طاقتور راکٹ بوسٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس راکٹ میں آر ایس 25 نامی انجن ہی اس کا مرکزی انجن ...

11 amazing tricks of baking soda

Image
بیکنگ سوڈا کے 11 حیرت انگیز کمالات بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات کھانے کا سوڈا یا بیکنگ سوڈا گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے اور اکثر کھانوں وغیرہ کی تیاری کے لیے ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پا ﺅ ڈر جیسی چیز صحت بہتر بنانے اور گھر کی صفائی جیسے کاموں کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟   بہت کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ یہ بظاہر معمولی چیز آپ کے ہزاروں روپے بچانے میں مددگار ہوسکتی ہے اور اس کا  ایسے طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔ ۔ ہاتھوں سے بدبو دور بھگائے مچھلی یا کسی ایسے ہی چیز کو کاٹنے کے بعد اکثر ہاتھوں میں بو بس جاتی ہے جو عام صابن سے ہاتھ دھونے سے جاتی نہیں۔ اگر آپ اس کو دور بھگانا چاہتے ہیں تو ہاتھوں کوگیلا کرکے ان پر بیکنگ سوڈے کو رگڑے اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کے ہاتھوں سے بو دور ہوجائے گی اور اس کی جگہ ایک میٹھی مہک آنے لگے گی۔ بارش کے دوران بچوں کے کھیل کا سامان تیز بارش کے دوران اگر بچے بیزار ہو رہے ہو تو دو کپ بینگ سوڈا ، ایک کپ میدہ اور ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے اس وقت تک اب...

آپ کو AMاور PMکامطلب پتہ ہے ؟ جواب جانئے

Image
آپ کو AM اور PM کامطلب پتہ ہے ؟ جواب جانئے لاہور ) نیوز ڈیسک) آپ بچپن سے ہی وقت کے ساتھ AM یا PM لکھا دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ دن 12 بجے کے بعد PM اور رات 12 بجے کے بعد AM کیوں لکھتے ہیں؟ اگرچہ آپ نے اپنے ذہن میں اس کے کئی طرح کے جوابات بنارکھے ہوں گے لیکن دراصل یہ لاطینی زبان کے چار الفاظ کے مخفف ہیں۔ پہلے AM کو دیکھتے ہیں، یہ لاطینی الفاظ ”اینٹ میریڈیم “ (Ante Meridiem) کا مخفف ہے جن کا معنی ہے ”نصف النہار سے پہلے“ یعنی دوپہر سے پہلے۔ کیا آپ کو OKکا مطلب معلوم ہے؟جواب آپ کو حیران کر دے گا اسی طرح PM لاطینی الفاظ ”پوسٹ میریڈیم “ (Post Meridiem) کا مخفف ہے اور ان الفاظ کا معنی ہے ”نصف النہار کے بعد“، یعنی جب ہم دوپہر ایک بجے کو 1 PM لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے نصف النہار کے بعد پہلا گھنٹہ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دن رات PM ، AM ہمارے سامنے لکھا ہونے کے باوجود ہم میں سے 99فیصد سے زائد لوگ ان کا مطلب نہیں جانتے، مگر اب آپ ان لوگوں میں شامل نہیں۔ نوٹ : خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیل...