Posts

Showing posts with the label Islam

صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔!

Image
!صوفی اعظم، علامہ محمد اقبال ؒ ۔۔۔ رانا اعجاز حسین بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم مفکر، شاعر مشرق ، قانون دان، صاحب بصیرت شخصیت اور تحریک پاکستان کے رہنما ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا140 واں یوم ولادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہا ہے۔ قدرت الٰہی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کو بہت سی خداداد صلاحیتوں اور دولت ایمان سے نواز ا تھا۔ اردو اور فارسی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام آپ کی بنیادی وجہ شہرت بنا، یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے اوراق آپ کی بصیرت، فراست، معاملہ فہمی اور دوراندیشی اور قوم سے خیرخواہی کی گواہی دیتے ہیں اور آپ کو صوفیانہ شعائر کا علمبردار سمجھا جاتا ہے  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اپنے عہد کی سیاسی تحریکوں کو انکے صحیح پس منظر میں سمجھتے تھے۔ سیاست درحقیقت انکی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب ہے، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی شخصیت کے وہ تخلیقی عناصر ج...

Distribution Ceremony of Eidi Packets in Orphan, Widow and worthy people by Anan E Haq Foundation

Image
نارووال (عنانِ حق رپورٹ :فیضان فیضی)  :ضلع نارووال کے مشہور قصبہ نونار میں عنان حق فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بیوہ اور بے سہارا لوگوں میں عیدی تقسیم کی گئی. اس پروگرام میں عنان حق فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی ،چیرمین و چیف ایگزیکٹو  سر اللہ رکھا گورائیہ،  ایڈیٹرمحمد  افضل بھٹی اورڈائریکٹر  محمد سعید عارف نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی  تحریک منہاج القران  نونار کے صدر سید مشتاق حسین شاہ تھے. تقریب کا   آغاز محمد افضل بھٹی ایڈیٹر عنانِ حق نے کیا ۔ تلاوتِ کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد تقریب میں  آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ انشاءاللہ ہر سال عید پیکٹس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوں۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے ان غریب ہم وطنوں کا بھی خیال رکھن...

ملک بھر میں آقائے دو جہاںﷺ کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

Image
ملک بھر میں آقائے دو جہاںﷺ کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے عید میلاد النبیؐ ملک بھر میں   انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ صبح   بہاراں کا آغازمساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعاؤں اور درود وسلام سے ہوگا اورعلمائے کرام محافل میلاد سے خطاب کریں گے۔ عیدمیلاد النبیؐ کی خوشی کے موقع پر ملک بھر میں چراغاں کیا گیا ہے، شہر شہر گلی گلی کو خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کے ہورڈنگز، بینرز اور پرچم نبیؐ سے سجایا گیا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں، پرچم نبویؐ، بینرز اور اسکرینوں کے ذریعے دلکش انداز میں سجایا گیا ہے، کراچی میں جشن عید میلادالنبیؐ کا مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر لگایا گیا ہے جب کہ شہر کے مرکزی مقامات پر بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی میں عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس علما و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشترپارک پہنچے گا، جلوس کے شرکا نماز عصر ا...

توہین رسالتﷺ یا توہین مذہب و خلافت کے آڑ میں قتل عام

Image
توہین رسالتﷺ یا توہین مذہب و خلافت کے آڑ میں قتل عام  مشتاق حسین حکیمی   حال ہی میں پاکستان میں دو ایسے انسانیت سوز واقعات پیش آئے جسے سن کر ہر انسان کا دل جلتا ہے. پہلا حادثہ قصور میں اس مسیحی جوڑے کا ہے جنہیں توہین رسالتﷺ کے الزام میں زندہ جلایا جاتا ہے. دوسرا واقعہ گجرات کا ہے جہاں طفیل حیدر نقوی نامی شخص کو تھانے کے اندر کلہاڑی کی وار سے توہین خلفا ءکے بہانے سے قتل کیا جاتا ہے . ان دو واقعات کے تناظر میں دیکھنا یہ ہے کہ دین اسلام جس میں امن اور سلامتی ہے اور دنیا کو پیغام امن دیتا ہے , پیغام انسانیت دیتا ہے, پیغام رواداری دیتا ہے کیوں اس اسلام کے ماننے والے مسلمان آئے روز کہیں نہ کہیں اسلام کے نام پر انسانیت کے قتل کے درپے ہیں کیوں بےگناہ انسان اسلام کے نام پر قتل ہوتا ہے ؟ کیا اسلام اس طرح کے قتل کی اجازت دیتا ہے؟ کیا اسلام میں ہر کسی کو توہین رسالت ﷺکے مرتکب شخص کاقتل جائز ہے؟ کیا اسلام میں کوئی جوڈیشل سسٹم نہیں پایا جاتا جو ہر کوئی خود سے جج بنا بیٹھا ہے؟ توہین رسالتﷺ یا توہین مذہب کا معیار کیا ہے؟ اس توہین رسالتﷺ یا مذہب کی سزا...