نو برس کی طویل محبت، انجلینا جولی ا ور بریڈ پٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
نو برس کی طویل محبت، انجلینا جولی ا ور بریڈ پٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے پیرس:(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بالآخررشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ شادی کی تقریب فرانس کے ایک گاؤں کورانس کے ایک چھوٹے سے گرجا گھر میں منعقد کی گئی۔ انجلیناجولی اوربریڈپٹ نے بالآخر شادی کرہی لی۔ شادی کی تقریب فرانس کے ایک گاؤں کورانس کے ایک چھوٹے سے گرجا گھر میں منعقد کی گئی تھی اس سے قبل انہوں نے کیلی فورنیا کے ایک مقامی جج سے شادی کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا جو باقاعدہ شادی کروانے کے لئے فرانس پہنچے۔ابتدا میں جوڑے نے اس شادی کو خفیہ رکھا تھا تاہم گزشتہ روز نوبیاہتا جوڑے کے ترجمان نے ان کی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ دونوں کے چھ بچے اور انتہائی قریبی عزیز شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ جولی اپنے بڑے بیٹوں میڈوکس اور پیکس کے ساتھ ہال میں پہنچیں۔ ان کی بیٹیوں زاہیرے اور ویویانے نے پھول برسائے جبکہ ان کے جڑواں بچوں شیلوہ اور ناکس نے انگوٹھیاں پیش کیں۔ میڈیاکو اس تقریب کی بھنک بھی نہیں لگنے دی گئی ۔ پچاس سالہ بریڈ پٹ اور انتالیس سال...