Posts

Showing posts from October, 2014

مصنوعی ذہانت کے مالک روبوٹ اور کمپیوٹرز ۔۔ میگزین رپورٹ

Image

سمندری طوفانوں کے عجیب نام

Image
سمندری طوفانوں کے عجیب نام پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے نیلوفر طوفان کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے—۔فائل فوٹو اے پی اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ‘ نیلوفر ’ جلد ہی پاکستانی صوبوں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت ہندوستانی ریاست گجرات اور عمان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ اس سے قبل ‘ ہد ہد ’ نے ہندوستانی ساحلوں پر کافی تباہی مچائی اور متعدد لوگ جان کی بازی ہارگئے۔ طوفان ‘نیلوفر’ کا نام پاکستان نے تجویز کیا ہے، جبکہ اس سے قبل آنے والے طوفان ‘ہد ہد’ کا نام عمان نے تجویز کیا تھا۔ سمندری طوفانوں کے یہ عجیب اور منفرد نام رکھنے کی روایت کافی عرصہ قبل پڑی اور اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ طوفان آنے کی صورت میں خطرات اور دیگر خبروں سے آگاہ رہنے میں آسانی رہے۔ ویسے بھی یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ چیزوں کو نمبروں یا دیگر سائنسی اصلاحات کے مقابلے میں ان کے ناموں سے زیادہ بہتر انداز میں شناخت اور یاد کر سکتا ہے۔ اور اس بات سے تو سب ہی متفق ہیں کہ سمندری طوفانوں کو ایک مخصوص اور قابل استعمال نام دے دینے سے انتباہی پی...