فوٹو سیشن کی شوقین قوم ||| نورالہدیٰ شاہین
فوٹو س ی شن ک ی شوق ی ن قوم نورالہد یٰ شاہ ی ن ہم من حیث القوم اپنے مسئلے مسائل کا حل تلاش کرنے سے زیادہ فوٹو بنانے کے شوق میں سرگراں ہیں۔ یقیناًآپ کو میری بات پر یقین نہیں آئے گا، چلیں چند مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں انہیں پڑھنے کے بعد آپ بھی میرے حامی ہوجائیں گے۔ہم لاکھوں روپیہ خرچ کر کے فریضہ حج اداکرنے بیت اللہ جاتے ہیں،لیکن وہاں پہنچ کر احکام حج کی بجا آوری سے کہیں زیادہ ہمیں یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ خانہ کعبہ کے ساتھ کھڑے ہوکر احرام میں تصویر بنا پاؤں گا یا نہیں،خلق خدا طواف کعبہ اور دوسری عبادات میں مصروف ہوتی ہے، جبکہ ہم خانہ کعبہ کے دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں بنانے لگ جاتے ہیں کہ کہیں پوز خراب نہ ہو اور لوگوں کو دکھاتے وقت تصویر اپنی ہونے کی دلیلیں پیش نہ کرنی پڑے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوتا ہے،کھانے پینے کی چیزوں کا قحط پڑ جاتا ہے، لوگ اپنے معصوم بچوں اور بزرگوں کو کاندھوں پہ اٹھائے محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے سیلاب کے خونخوارموجوں میں ہاتھ پیر مارنے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران یا تو اپنی زندگی ہار جاتے ہیں ...