2014 پاکستانی کھیلوں میں اتار چڑھاؤ اور تنازعات کا سال رہا
2014 پاکستانی کھیلوں میں اتار چڑھاؤ اور تنازعات کا سال رہا ہاکی میں ایشین گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے، تاہم چاندی کا تمغہ ہی ہاتھ آیا،کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل کراچی : 2014 پاکستانی اسپورٹس کے لیے ہنگامہ خیز ثابت ہوا،کارکردگی میں اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن تنازعات بھی پیچھا کرتے رہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ رواں برس بھی چونکا دینے والی خبروں کے اعتبار سے شہ سرخیوں میں رہی،پی سی بی کی چیئرمین شپ کو حاصل کرنے کی خواہش نے دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ کی جگ ہنسائی کرائی،اس عہدے کو پانے کی خواہش فریقین کو عدالت میں لے گئی اور اس تنازعے کا ڈراپ سین کچھ اس طرح ہوا کہ ذکا اشرف کو چیئرمین کے عہدے سے محروم ہونا پڑا جس کے بعد شہر یار خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ اس تنازع کے دوسرے فریق نجم سیٹھی پی سی بی کی چیئرمین شپ کو چھوڑ کر آئی سی سی کی صدارت تک جا پہنچے،پی سی بی کی صدارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ایسی ہی ہے کہ اچھے اچھے کے منہ میں پانی آجاتا ہے،کرکٹ بورڈ نے ...