Posts

مشہور پاکستانی فلم "وار" دیکھیے

Image
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں سے متعلق باکس آفس پر دھوم مچانے والی پاکستانی فلم ’وار‘ نے 200 ملین روپے کمائے تھے ۔ فلم کی کہانی میں بتایاگیاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوجی جوانوں کی زندگی کس طرح متاثر ہوتی ہے ۔فلم میں ایک ریٹائرڈفوجی افسر(شان) خصوصی ٹاسک ملنے پر واپس جنگ لڑنے کیلئے آجاتاہے اور دہشتگردوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتاہے ۔ مکمل ایچ ڈی پرنٹ میں فلم دیکھئے ۔      Waar Pakistani Full Movie HD by abentertainmentltd

قائد اعظم محمد علی جناح کا 139 واں یوم ولادت ||| اسپیشل رپورٹ

Image
قائد اعظم محمد علی جناح کا 139 واں یوم ولا د ت  پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو انتالیس واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد کا نام ہے، قائد اعظم محمد علی جناح پچیس دسمبر اٹھارہ سو چھہتر میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز اٹھارہ سو بیاسی میں کیا، قائد اعظم اٹھارہ سو ترانوے میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں آپ اعلی تعلیم حاصل کی، اٹھارہ سو چھیانوے میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آگئے ۔ محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز انیس سو چھ میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم انیس سو تیرہ میں محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، آپ نے خودمختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔ قائد اعظم کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ ...