گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک
بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سیلاب کی وجہ سے جہاں انسانوں کا جانی نقصان ہوا وہیں جانور بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی اخبار دا ہندوستان ٹائمز نے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایشیاٹک نسل کے کم از کم سات شیر اس سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امریلی بھاونگر اور گیر کے اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ شیر لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیلاب سے مختلف اقسام کے کم از کم پانچ ہزار جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔ بارش کے پانی میں کمی کے بعد محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں کو سات شیروں کی لاشیں ملیں جن میں ایک تین ماہ کے شیر کے بچے کی بھی لاش تھی۔ خیال رہے کہ گجرات میں گیر کے جنگل ایشیاٹک نسل کے شیروں کی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے اور حال میں کی جانے والے شیروں کی گنتی میں ان کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا تھا۔ جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر ڈی سی پنت نے بتایا ’محکمۂ جنگلات کے حکام اور گارڈز نے جنگل کو چھان مارا ہے تاہم بعض علاقوں میں ابھی تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے کیونکہ سلاب میں سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ ‘ مقامی باشندوں کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے تین شیر بدھ کو ...
Very Nice
ReplyDeleteJazak Allah
ReplyDelete