NASA 's journey to Mars, the largest and most powerful rocket- declared
ناسا کا مریخ کے سفر کیلئے سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس راکٹ کا وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کی قوت فراہم کرے گا۔ واشنگٹن(آن لائن) ناسا نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے انسان کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) پر 2018ء میں کام شروع ہوگا جس پر نیا اورائن خلائی جہاز سوار ہوگا جبکہ اس کی ڈیزائننگ کا اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایل ایس پروگرام مینیجر ٹوڈ مے نے بتایا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ ہم اب خلا کی گہرائیوں میں انسان کو بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔ اپنی تکمیل کے بعد اس راکٹ کی اونچائی 1012 میٹر ہوگی اور وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کے بقدر تھرسٹ فراہم کرے گا۔ یہ طاقتور راکٹ 77 ٹرکوں کے برابر سامان لے جا سکے گا۔ اس میں دو چھوٹے مگر بہت طاقتور راکٹ بوسٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس راکٹ میں آر ایس 25 نامی انجن ہی اس کا مرکزی انجن ...