NASA 's journey to Mars, the largest and most powerful rocket- declared


ناسا کا مریخ کے سفر کیلئے سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان


امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس راکٹ کا وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کی قوت فراہم کرے گا۔


واشنگٹن(آن لائن) ناسا نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے انسان کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) پر 2018ء میں کام شروع ہوگا جس پر نیا اورائن خلائی جہاز سوار ہوگا جبکہ اس کی ڈیزائننگ کا اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایل ایس پروگرام مینیجر ٹوڈ مے نے بتایا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ ہم اب خلا کی گہرائیوں میں انسان کو بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔


اپنی تکمیل کے بعد اس راکٹ کی اونچائی 1012 میٹر ہوگی اور وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کے بقدر تھرسٹ فراہم کرے گا۔ یہ طاقتور راکٹ 77 ٹرکوں کے برابر سامان لے جا سکے گا۔ اس میں دو چھوٹے مگر بہت طاقتور راکٹ بوسٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس راکٹ میں آر ایس 25 نامی انجن ہی اس کا مرکزی انجن ہوگا جسے ناسا کے ایئروجیٹ ڈپارٹمنٹ نے تیار کیا ہے۔ اگرچہ اس میں تین انجن ہوں گے لیکن مریخ سے واپسی پر صرف ایک انجن سے ہی کام چل سکتا ہے۔


ناسا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ مریخ تک جانے کے لئے شاید انسانوں کی ٹیم کو کچھ دیر ایک شہابیے پر سوار کرایا جائے گا جو وہاں کے وسائل سے استفادہ کرکے آگے بڑھیں گے۔ مریخ زمین کا پڑوسی سیارہ ہے جو ہم سے اوسطاً 22 کروڑ 53 لاکھ کلومیٹر دور ہے

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی