لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والے 6 میجر جنرل کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر -- سنہرا دور رپورٹ

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والے 6 میجر جنرل کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر میجر جنرل جنرل رضوان اختر،میجر جنرل میاں محمد ہلال حسین،میجر جنرل غیور محمود،میجر جنرل نذیر احمد بٹ،میجر جنرل نوید مختاراورمیجر جنرل ہدایت الرحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی راولپنڈی : پاک فوج نے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ سمیت 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں ترقی دے دی ہے اورآئیے ڈالتے ہیں ان کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر : انہیں بھی میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، انہیں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل بھی مقرر کیا گیا ہے جو اکتوبر میں ریٹائرڈ ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کی جگہ لیں گے، اس عہدے کو آرمی چیف کے بعد سب سے طاقتور ترین عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے 1982 میں پاک آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ کو جوائن کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور آرمی وار کالج امریکا سے بھی پیشہ وارارنہ ...