Posts

ارفع کریم کی آج دوسری برسی

Image

ملک بھر میں آقائے دو جہاںﷺ کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

Image
ملک بھر میں آقائے دو جہاںﷺ کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے عید میلاد النبیؐ ملک بھر میں   انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ صبح   بہاراں کا آغازمساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعاؤں اور درود وسلام سے ہوگا اورعلمائے کرام محافل میلاد سے خطاب کریں گے۔ عیدمیلاد النبیؐ کی خوشی کے موقع پر ملک بھر میں چراغاں کیا گیا ہے، شہر شہر گلی گلی کو خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کے ہورڈنگز، بینرز اور پرچم نبیؐ سے سجایا گیا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں، پرچم نبویؐ، بینرز اور اسکرینوں کے ذریعے دلکش انداز میں سجایا گیا ہے، کراچی میں جشن عید میلادالنبیؐ کا مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر لگایا گیا ہے جب کہ شہر کے مرکزی مقامات پر بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی میں عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس علما و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشترپارک پہنچے گا، جلوس کے شرکا نماز عصر ا...

2014 پاکستانی کھیلوں میں اتار چڑھاؤ اور تنازعات کا سال رہا

Image
2014 پاکستانی کھیلوں میں اتار چڑھاؤ اور تنازعات کا سال رہا ہاکی میں ایشین گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے، تاہم چاندی کا تمغہ ہی ہاتھ آیا،کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل کراچی : 2014 پاکستانی اسپورٹس کے لیے ہنگامہ خیز ثابت ہوا،کارکردگی میں اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن تنازعات بھی پیچھا کرتے رہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ رواں برس بھی چونکا دینے والی خبروں کے اعتبار سے شہ سرخیوں میں رہی،پی سی بی کی چیئرمین شپ کو حاصل کرنے کی خواہش نے دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ کی جگ ہنسائی کرائی،اس عہدے کو پانے کی خواہش فریقین کو عدالت میں لے گئی اور اس تنازعے کا ڈراپ سین کچھ اس طرح ہوا کہ ذکا اشرف کو چیئرمین کے عہدے سے محروم ہونا پڑا جس کے بعد شہر یار خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ اس تنازع کے دوسرے فریق نجم سیٹھی پی سی بی کی چیئرمین شپ کو چھوڑ کر آئی سی سی کی صدارت تک جا پہنچے،پی سی بی کی صدارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ایسی ہی ہے کہ اچھے اچھے کے منہ میں پانی آجاتا ہے،کرکٹ بورڈ نے ...