پی ٹی آئی کی نرالی سیاست
پی ٹی آئی کی نرالی سیاست جویریہ صدیق پی ٹی آئی کے انقلاب کے نعرے سے سب سے زیادہ پاکستان کی نی نسل متاثر ہوئی۔ 2013ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے انقلاب اور تبدیلی کا نعرہ لگایا اور عوام نے قومی اسمبلی میں انہیں تیسری بڑی جماعت بنا ڈالا۔صوبہ خیبر پختون خواہ میں حکومت بھی مل گی ۔پاکستان میں جب بھی عوام اپنے حلقے سے صوبائی یا قومی اسمبلی کا نمائندہ چنتے ہیں تو ان کو امید ہوتی ہے کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ ان کا منتخب کردہ نمائندہ علاقہ مکینوں کے ہر دکھ درد میں شریک ہوگا۔ان کے مسائل سنے گا ،اس کے گھر دفتر کے دروازے ہر وقت شہریوں کے لیے کھلے ہوں گے۔ امید یہ ہی تھی کہ منتخب ارکان اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں عوام کی خدمت میں مشغول ہوجائیں گے لیکن ایسا نہ ہوا،اس جماعت نے جو دھاندلی اور چار حلقوں کا شور ڈالا اس کی گونج اب تک فضائوں میں ہے۔ چلیں ایک پل کو مان لیتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی تو کیا ان نشستوں پر بھی ہوئی جن پرپی ٹی آئی جیت کر آئی اگر نہیں تو کم ازکم انہیں ان ،شفاف ترین سیٹوں ، پر تو کام کرنا چاہیے تھا۔پرایسا نا ہوا ۔۔14 اگست 2014ء سے جو دھرنا شروع ...