کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔گزشتہ روز قائد اعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیویارک میں واقع اپنے گھر میں انتقال کرگئی تھیں۔ دینا واڈیا کےانتقال پر نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ٹوئٹر پرتعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دینا واڈیا کے دنیا سے جانے پر بے انتہا افسوس ہے۔میں دینا واڈیا سے ملاقات کرنے پر خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں، وہ بہت اچھی خاتون تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا دینا واڈیا سے کئی بار مل چکی تھیں۔
اداکارہ کا دینا واڈیا سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دینا بہت اچھی خاتون تھیں اور تاریخ سے متعلق انہیں بہت زیادہ معلومات تھی۔ دینا اوران کے والد محمد علی جناح میں بے تحاشہ مماثلت تھی میں نےاس سے پہلے دولوگوں میں اتنی زیادہ مماثلت کبھی نہیں دیکھی۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں آخری بار دینا واڈیا سے ملی تو وہ مجھ سے آئی پی ایل میچ سے متعلق جاننا چاہتی تھیں، وہ میری زندگی میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھیں اور مجھے بھی ان کے پاس بیٹھ کر ان کی باتیں سننا اچھا لگتا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک