بہترین سوٹ کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟ مردوں کے لئے ضروری معلومات


بہترین سوٹ کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟ مردوں کے لئے ضروری معلومات




نیویارک(نیوزڈیسک ) بلاشبہ شخصی تاثر کے قیام میں پہناوا کو خاص اہمیت حاصل ہے، لیکن کپڑا چاہے جتنا بھی مہنگا ہو، اگر اس کو پہننے کا ڈھنگ آپ کے پاس نہیں تو یہ بے سود ہے۔ لہذا ہم یہاں آپ کو سوٹ (پینٹ کوٹ) پہننے کے وہ ضوابط بتاتے ہیں، جن پر عملدرآمد سے آپ کے پہناوے کی اثرپذیری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
٭ ٹائی کی چوڑائی کوٹ کے گریبان کی مناسبت سے ہونی چاہیے۔
٭ عمومی طور پر کوٹ کا پتلا گریبان آج کل کا فیشن ہے۔
٭ کوٹ کی اوپر والی جیب شان میں اضافے کا ذریعہ ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ جیب ٹائی سے موافقت نہ رکھتی ہو۔
٭ نئے کوٹ کو پہنتے وقت سب سے پہلے اس کے کندھوں کا معائنہ کریں کیوں کہ ان کا موزوں یا فٹ ہونا نہایت ضروری ہے۔
٭ کوٹ کے گریبان اور کالر میں فرق نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ ایسا ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے کوٹ کی سلائی درست نہیں ہوئی۔
٭ ہلکی سرمئی شرٹ کے ساتھ سیاہ سوٹ پہنیں۔
٭ پینٹ کی بیلٹ پتلی اور جوتوں کے رنگ والی ہونی چاہیے۔
٭ جوتوں کا رنگ وہی ہونا چاہیے جو سوٹ کا ہے۔
٭ کوٹ کے عقب میں دو سوراخوں والی لائنیں آج کل کا جدید فیشن ہے۔
٭ عمومی حالات کے لئے کوٹ پر پر ایک بٹن لگوائیں۔
٭ کسی خاص میٹنگ میں شرکت کے لئے ڈبل بٹن والا کوٹ پہنیں۔
٭ بیٹھتے وقت ہمیشہ کوٹ کے بٹن کھول لیں۔
٭ کوٹ کے بازو کی لمبائی شرٹ سے تقریباً آدھا انچ کم ہونی چاہیے، یعنی شرٹ کا کف باہر ہو۔
٭ ہمیشہ زیادہ لمبی جرابیں پہنیں تاکہ جب آپ سوٹ پہن کر بیٹھیں تو آپ کی ٹانگیں ننگی نہ ہوں۔
٭ ٹائی کا رنگ شرٹ سے ہمیشہ گہرا ہونا چاہیے۔
٭ کوٹ کی لمبائی پینٹ کی زپ تک ہونا چاہیے۔
٭ ٹائی کی لمبائی بیلٹ تک ہونی چاہیے۔
٭ جدید فیشن کے مطابق پینٹ کا حاشیہ جوتوں کے اگلے حصوں کو چھونا چاہیے۔
٭ موسم گرما میں بنیان ضرور پہنیں تاکہ پسینہ آنے کی صورت میں پانی شرٹ پر نمودار نہ ہو۔
٭ گرہ والی جگہ کے بالکل نیچے ٹائی پر چھوٹا سا گڑھا پیدا ہونا چاہیے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی