آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر



آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک، 
آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں تازہ کارروائیوں کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں 32 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں بارود سے بھری 23 گاڑیاں برآمد ہوئیں اور اسلحہ کے 4 بڑے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد غیر ملکی دہشت گردوں کی بھی شامل ہے جبکہ اس دوران بارود بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں اور پاک فوج نے وزیرستان کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی کراکر ان کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی