آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری،اب تک 910 دہشت ہلاک،اسلحے کی فیکڑیاں تباہ
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری،اب تک 910 دہشت
ہلاک،اسلحے کی فیکڑیاں تباہ
میرانشاہ (سنہرا دور نیوز) شمالی وزیرستان میں
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نو سو دس دہشت
گرد مارے جا چکے ہیں ، بیاسی سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں کھوجری، میرعلی، میرانشاہ، دتہ خیل، گڑیوم اور جھلار میں اٹھاسی کلومیٹر طویل سڑک کلیئر کرا لی گئی ہے۔ آپریشن کے آغاز سے اب تک نو سو دس دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں بنانے والی ستائیس اور راکٹ و گولہ بارود بنانے والی ایک ایک فیکڑی تباہ کر دی جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے تناظر میں خفیہ اطلاعات پر ملک کے دیگر شہروں بھی دو ہزار دو سو چوہتر آپریشن کئے گئے اور اس دوران بیالیس دہشت گرد مارے گئے اور ایک سو چودہ انتہائی مطلوب ملزمان پکڑے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلوں میں اب تک بیاسی سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں سے بیالیس شمالی وزیرستان ، تئیس فاٹا کی دیگر ایجنسیوں جبکہ سترہ ملک کے مختلف علاقوں میں شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں دو سو انہھتر جوان زخمی بھی ہوئے۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بنوں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قائم چھ مقامات سے ستانوے ہزار پانچ سو ستر متاثرہ خاندانوں میں انیس ہزار تین سو چھہتر ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ بنوں میں قائم فیلڈ میڈیکل ہسپتال سے بتیس ہزار سے زائد خواتین سمیت ایک لاکھ تیرہ ہزار دو سو نو مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
Comments
Post a Comment