بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سیلاب کی وجہ سے جہاں انسانوں کا جانی نقصان ہوا وہیں جانور بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی اخبار دا ہندوستان ٹائمز نے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایشیاٹک نسل کے کم از کم سات شیر اس سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امریلی بھاونگر اور گیر کے اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ شیر لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیلاب سے مختلف اقسام کے کم از کم پانچ ہزار جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔ بارش کے پانی میں کمی کے بعد محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں کو سات شیروں کی لاشیں ملیں جن میں ایک تین ماہ کے شیر کے بچے کی بھی لاش تھی۔ خیال رہے کہ گجرات میں گیر کے جنگل ایشیاٹک نسل کے شیروں کی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے اور حال میں کی جانے والے شیروں کی گنتی میں ان کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا تھا۔ جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر ڈی سی پنت نے بتایا ’محکمۂ جنگلات کے حکام اور گارڈز نے جنگل کو چھان مارا ہے تاہم بعض علاقوں میں ابھی تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے کیونکہ سلاب میں سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ ‘ مقامی باشندوں کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے تین شیر بدھ کو ...
چین پاکستان کا دوست اور اہم اقتصادی پارٹنر ہے۔ ایف پی سی سی آئی پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لیے پہلا انتخاب ہے۔ مس لی ٹونگ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ اٹھارہ رکنی چینی وفد کی ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں سے ملاقات اسلام آباد( سنہرادور) چین نے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعمیرات ، کان کنی اور بنکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران پاکستان کو سرمایہ کے لیے پہلا اور بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر منور مغل نے اٹھارہ رکنی چینی وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاجر اور صنعتکار چین کو اپنا بہترین دوست ملک سمجھتے ہیں جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ چین پاکستان کا اہم معاشی دوست ہے جو دو...
Comments
Post a Comment