ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا آسان ترین علاج ڈھونڈ لیا، مصری فوج کا دعویٰ

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصری فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے ہیپاٹائٹس سی اور ایڈز کا علاج کرنے والے آلہ  کی تیاری کے لئے مزید 6 ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ اس سے قبل وعدہ کیا گیا تھا کہ پیر کے روز پستورل کی طرح دکھنے والا آلہ عوام کے لئے ریلیز کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فروری میں مصری فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پستول جیسا دکھنے والا ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو ہیپاٹائٹس سی اور ایڈز کا مکمل علاج کرسکتا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی کام کس طرح کرتی ہے؟ اسی وجہ سے سائنسدانوں کی بھارتی اکثریت نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے اسے عوام کو دھوکہ دینے کی نہایت گری ہوئی کوشش قرار دیا تھا۔ ہیپاٹائٹس سی مصر میں ایک وباءکی طرح پھیل چکا ہے اور کہا جاتا ہے کہ مصر کے قریباً 10 فیصد عوام اس سے متاثر ہوچکی ہے۔ فوج کی انجینئرنگ ایجنسی کے سربراہ نے ہفتے کے روز پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تیار کردہ آلہ کو ابھی مزید اچھی طرح ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے پیشے کا تقاضہ ہے کہ اس ڈیوائس کو عوام کے لئے ریلیز کرنے سے قبل مکمل چیکنگ کرلی جائے۔ مزید یہ کہ ہفتے کے روز  پریس کانفرنس میں ایڈز کے علاج کا تذکرہ بھی نہیں کیا گیا اور سارا زور ہیپاٹائٹس سی پر ہی رکھا گیا، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنی عوام کو ایسے ”معجزوں“ کے جھوٹے وعدوں میں الجھانے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی