مسلمان بچے نے امریکی میڈیا کو حیران کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست اتاہ سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ مسلمان بچے ”کاظم علی“ نے اپنی ذہانت سے سکول انتظامیہ اور مقامی میڈیا کو حیران کردیا ہے۔ ”ایسٹ لیک ایلمنٹری“ سے تعلق رکھنے والے کاظم علی نے املا کا مقابلہ "Spelling Bee" حال ہی میں جیتا ہے۔ سکول کی نائب پرنسپل کا کہنا ہے کہ وہ 22 سال سے تعلیم کے شعبے میں کام کررہی ہے لیکن اس نے آج تک کاظم جیسا بچہ نہیں دیکھا جو صرف 6 سال کی عمر میں مشکل سے مشکل لفظ کے ہجے بتاسکتا ہے۔ کاظم علی نے مقابلہ "Saphire" کے درست سپلنگ بتاکر جیتا۔ میڈیا کے مطابق وہ کل 600 الفاظ جانتا ہے اور قرآن کی 223 آیات بھی حفظ کرچکا ہے۔ امریکہ کے تعلیمی ماحول میں یہ کامیابیاں اس بچے کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی