آپریشن ضرب عضب : مسلح افواج نے وزیرستان میں زمینی کارروائی شروع کردی

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) آپریشن ضرب عضب کے دوسرے مر حلے میں پاک فوج کی جانب سے میران شا ہ کے علاقے میں زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا  جس دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے  جبکہ مزید 15 شدت پسندمارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دوسرا مرحلہ پیر کی صبح شروع کردیاگیاہے اور  جوان علاقے کو گھیرے میں لے کر  گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں ، اس زمینی آپریشن میں آرمی ایو ی یشن اور گراﺅنڈ فورسز مل کر ایکشن کر رہی ہیں ،علاقے سے آباد ی کے انخلاءکے بعد زمینی کارروائی شروع کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق اب تک اس زمینی آپریشن میں 15 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیاہے ، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میر علی اور دیگر علاقو ں میں توپ خانے اور ٹینکوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی