آپریشن کے بعد جرائم کی وارداتو ں میں کمی آئی :اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ۔ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بہتر طریقے سے جاری ہے ،آپریشن کے بعد شہر قائد میں بھتہ خوری اور جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ آپریشن کا رد عمل ہے، رمضان المبارک کے دوران شہر میں 10ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کراچی میں بینکوں میں وارداتیں کرنے کے لئے کالعدم تنظیم کا ایک نیا گروپ سامنے آیا ہے ، جو آئندہ دنوں میں اپنی کارروائیاں کر سکتا ہے تاہم پولیس نے بھی کالعدم تنظیم کے نئے گروپ کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی