جلد کو اچھا بنانے والے بہترین مشروبات


پیرس (نیوز ڈیسک) جلد کے متعدد مسائل کی اصل وجہ خوراک میں ضروری اجزاءکی کمی ہے اور ان مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ پھلوں اور سبزیوں کے جوس کا استعمال ہے کیونکہ ان میں یہ ضروری اجزاءبکثرت پائے جاتے ہیں۔ جلد کو صحتمند اور چمکدار بنانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کن پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر ان کا جوس بنایا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل تین تراکیب پر عمل کیا جاسکتا ہے:
ترکیب نمبر 1: ایک عدد سیب، مٹھی بھر ککروندے (Dandelion) کے پتے اور ایک درمیانے سائز کا چقندر لے کر ان کا جوس بنالیں۔
ترکیب نمبر 2: چارگارجریں، سیلری کے دو عدد ڈنٹھل اور ایک سیب کا جوس تیار کریں۔
ترکیب نمبر3: دوناشپاتیاں، ایک چوتھائی سونف کا پھول اور دو سیب لے کر ان کا جوس تیار کرلیں۔ اگرچہ ہر طرح کے جوس جلد کیلئے مفید ہیں لیکن مندرجہ بالا تراکیب کے مطابق بنائے گئے جوس جلد کی صحت کیلئے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی