افطار کے لئے لذیذ کھانے خاص سنہرا دور کے قائرین کے لیئے سنہرا دور کی ٹیم کی طرف سے

لاہور (نیوز ڈیسک)رمضان کا مبارک مہینہ پوری دنیا میں شروع ہو چکا ہے اور فرزندان توحید اس کی برکا ت سمیٹ رہے ہیں۔ مشرق سے مغرب تک عبادات کا ایک سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اس مہینہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ روزہ دار طعام و مشروبات کی جانب بھی توجہ دیتے ہیں۔ تمام لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ افطار میں پر تکلف کھانے تیا رکریں لیکن سب یہ کوشش بھی کرتے ہیں کہ کھانے ناصرف لذیذہوں بلکہ ان کا صحت پر بھی مثبت اثر پڑے۔ قارئین کی آسانی کے لئے ہم نے افطار کے لئے صحت مند کھانے کی ترکیب ذیل میں دی ہے:

مٹن رائس

اجزا

  1. چاول                    آدھا کلو
  2. باکرے کا گوشت            آدھا کلو بغیر ہڈی چھوٹی بوٹیاں
  3. پیاز                    1 عدد
  4. لہسن                    6 جوئے
  5. دہی                    250 گرام
  6. ادرک                    1 بڑا چمچ
  7. لونگ                    3 عدد
  8. جائفل جاوتری                آدھا چھوٹا چمچ
  9. زعفران یازردہ رنگ            تھوڑا سا
  10. سبزالائچی                دس دانے
  11. گھی                    آدھا کپ
  12. گرم مصالحہ                1 چھوٹا چمچ
  13. نمک                    حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ:  دیگچی میں گوشت، پیاز، لہسن، دہی، نمک، گرم مصالحہ، ادرک اور آدھا کپ پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائیے تو بھول کر اتارلیں۔ جائفل جاوتری ڈال دیں۔ چاول ایک کنی پر ابال کر رکھ لیں۔ اب ایک دیگچی میں چاولوں کی تہہ بچھائیں پھر گوشت اور پھر چاول کی تہہ لگائیں۔ آئل کڑا کڑا کر الائچیوںکا تڑکہ لگاکر چاولوں پر ڈال دیں۔ تھوڑے پانی میں زعفرانی زردہ رنگ ملا کر چاولوں پر ایک دو جگہ پر ڈال دیں۔ اور لوگ اس پر رکھ دیں۔ اب دم دیں، چاولوں میں کنی باقی نہ رہے۔ لذیز سپریم مٹن رائس تیار ہے۔

کھیرے کا کھٹا میٹھا سلاد

اجزا       

  1. کھیرا            1 عدد بڑا
  2. ادرک            آدھ انچ کا ٹکڑا (باریک کٹا ہوا)چاول کا سرکہ        2 بڑے چمچ
  3. سیم آئل        1 چھوٹا چمچ
  4. چینی            1 بڑا چمچ
بنانے کا طریقہ: سرکہ اور چینی ایک پیالے میں ملا کر رکھ دیں۔ کھیرا اچھی طرھ دھو کر اس کا چھلکا اتاردیں اور اسے لمبائی کے رخ کاٹیں بیج نکال دیں اور کھیرے کے چھوٹے چھوٹے لمبے رخ کے ٹکڑے کرلیں اور ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔ ان پر کٹا ہوا ادرک اور سیم آئل چھڑک دیں اور بعد میں سرکے اور چینی کا محلول ڈال دیں اور ہولے ہولے اچھالیں تاکہ سارا مصالحہ کھیرے میں اچھی طرح رچ جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی