اسرائیلی جارحیت، وزیراعظم کا جمعہ کو یوم سوگ، 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان


اسرائیلی جارحیت، وزیراعظم کا جمعہ کو یوم سوگ، 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواشریف نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر کل جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کی انتہا ہو چکی ہےاور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی