گوگل نے نئی قسم کے پاور انورٹر ایجاد کرنے والے کو 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا
گوگل نے نئی قسم کے پاور انورٹر ایجاد کرنے
والے کو 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ
ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے نئی قسم کا پاور انورٹر ایجاد کرنے والے
کیلئے 10لاکھ ڈالر (تقریبا 10کروڑ پاکستانی روپے)انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ پاور
انورٹر آلہ جو DCکرنٹ کو ACکرنٹ میں تبدیل
کرتا ہے اور اسے بے شمار قسم کے جدید الیکٹرانک آلات میں استعمال کیا جاتا ہے مثال
کے طور پر سولر توانائی کے DCکرنٹ کوACکرنٹ میں تبدیل کرنے کیلئے پاور انورٹر کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ
اس سے بلب اور پنکھے چلائے جاسکیں۔ سوال یہ ہے کہ گوگل نے اس آلے کی نئی اور تیز
ترین قسم ایجاد کرنے کیلئے اتنا بڑا انعام کیوں رکھا ہے؟ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر
ایسا پاور انورٹر ایجاد ہو جائے جو موجودہ ٹیکنالوجی کی نسبت کئی گنا بہتر انداز
میںDCکوACکرنٹ
میں تبدیل کر سکے تو اس سے جہاں ہر قسم کے الیکٹرانک آلات کی کار کردگی بہتر ہو
جائے گی وہیں دنیا میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں بھی ایک انقلاب آجائے گا اور آج
کی نسبت کہیں آسانی سے بجلی کی منتقلی ممکن ہوجائے گی۔
ماہرین نے اس آلے کو موڈیم سے بھی تشبیہ دی ہے جو
ٹیلی فون کی تاروں میں آنے والے کرنٹ کوبڑے پیمانے پر اور تیز رفتاریسےکمپیوٹر کے سگنل میں تبدیل کر دیتا ہے اسی
طرح نئی قسم کاانورٹر ACکرنٹ کو DC کرنٹ میں تبدیل کر سکے گا۔
Amazing Information. I like it..................
ReplyDelete