شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، دو کمانڈروں سمیت 11افراد مارے گئے

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، دو کمانڈروں سمیت 11افراد مارے گئے

 
 
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، دو کمانڈروں سمیت 11افراد مارے گئے
میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں دواہم کمانڈروں سمیت 11افراد مارے گئے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح سحری کے وقت جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دومیزائل فائرکیے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دواہم کمانڈروں سمیت گیارہ افرادمارے گئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیا۔

حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازیں جاری رہیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی امریکی ڈرون طیارے نے دتہ خیل میں ایک گھر اور گاڑی پر 4 میزائل حملے کئے تھے جس میں 20 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ تیسرا جب کہ رواں سال ہونے والے یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی