اسرائیل کی ٹینکوں کی مدد سے غزہ پر چڑھائی، مزید 12فلسطینی شہید ، تعداد 260 ہوگئی

اسرائیل کی ٹینکوں کی مدد سے غزہ پر چڑھائی، مزید 12فلسطینی شہید ، تعداد 260 ہوگئی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر زمینی کارروائی کے اعلان کے بعد صیہونی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے چڑھائی کردی اور شدید گولہ باری کے نتیجے میں مزید 12 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 11 روز سے جاری بربریت کے دوران شہدا کی تعداد 260 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج علی الصبح بھاری ٹینکوں کی مدد سے سرحد عبور کرتے ہوئے غزہ میں داخل ہوگئی اور شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 12 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے اور اس طرح گزشتہ 11 روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران260 افراد شہید جبکہ 1600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی