پاکستان، ڈرون حملوں میں 18ہلاک

پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں ڈرون طياروں کے حملے ميں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

پاکستاني ميڈيا رپورٹوں کے مطابق امريکا کے ڈرورن طياروں نے شمالي وزيرستان کي تحصيل دتہ خيل ميں ايک مکان اور گاڑي کو نشانہ بنايا ۔ اس حملے ميں ڈرون طياروں نے چار ميزائيل فائر کئے جس کے نتيجے ميں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پاکستاني ذرائع کا مزيد کہنا ہے کہ علاقے ميں ڈرون طياروں کي پروازيں جاري ہيں ۔
دوسري جانب شمالي وزيرستان ميں دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپريشن جاري ہے ۔ پاکستاني فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالي وزيرستان کي وادي شوال ميں فضائي حملے ميں پينتيس دہشت گرد ہلاک کرديئےگئے ۔ آئي ايس پي آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے دہشت گرد علاقے سے فرارہونے کي کوشش کررہے تھے.

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی