راولپنڈی پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا، 2 ملزمان گرفتار

 پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیشی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  

سنہرادور کے مطابق راولپنڈی کے چکری انٹر چینج پر پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ حصوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 23 پستول، رائفل، 48 ہزار گولیاں، ایک سائلنسر اور ٹیلی اسکوپ شامل ہے، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان پشاور سے راولپنڈی آرہے تھے، ملزمان میں سے ایک کا تعلق کوہاٹ  جبکہ دوسرے کا چارسدہ سے ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی