فٹبال رینکنگ، جرمنی کا 20 برس بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ، برازیل کی 3 درجہ تنزلی

فٹبال رینکنگ، جرمنی کا 20 برس بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ، برازیل کی 3 درجہ تنزلی

نیدرلینڈز نے 12 درجے بلندی سے تیسرا نمبرحاصل کرلیا،برازیل4 زینے نیچے گر کر7 ویں منزل پر پہنچ گیا. فوٹو: فائل

پیرس: فٹبال میں عالمی چیمپئن بننے کے بعد جرمنی نے 20 برس بعد فیفا رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا، نیدرلینڈز نے 12 درجے بلندی سے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ برازیل4 زینے نیچے گر کر 7 ویں منزل پر پہنچ گیا۔

پہلے راؤنڈ میں ہی باہر انگلینڈ اپنی کم ترین20 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ اتوار کو ورلڈ کپ ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد اب جرمنی نے تقریباً 20 برس بعد فیفا ورلڈ رینکنگ میں پہلا مقام پالیا ہے، ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم پر ارجنٹائن کو 1-0 سے پچھاڑنے کے بعد جرمنی اب ایک درجہ بلندی حاصل کرکے نمبر ون بن گیا، فائنل میں ناکامی کا شکار ہونے والی لیونل میسی کی ارجنٹائنی سائیڈ3 سیڑھیاں پھلانگ کر دوسری پوزیشن پر پہنچی،ورلڈ کپ میں عمدہ کاررکردگی کا مظاہرہ کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی ڈچ ٹیم 12 درجے بلندی سے تیسری پوزیشن پر آگئی۔ جیمز روڈریگوئز کی بہتر پرفارمنس پر کولمبیا 4 اضافی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچا۔

بیلجیئم اور یوروگوئے بالترتیب 6 اور ایک درجے ترقی کے ساتھ پانچویں اور چھٹے درجے پر ہیں، سیمی فائنلز میں جرمنی کے ہاتھوں 1-7 کی عبرتناک شکست کے بعد مایوس برازیل 4 درجے تنزلی سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا، عالمی کپ میں اعزاز کا دفاع نہ کرنے والا اسپین شکست کی وجہ سے 7 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں اور سوئٹزرلینڈ 3 زینے نیچے آکر نویں پوزیشن پر موجود ہے، فرانس 7 درجے بلندی کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 10 ویں مقام تک پہنچ گیا۔

پرتگال 7 درجے تنزلی کے ساتھ 11اور چلی 2 درجے بلندی سے12 درجے پر آئے، یونان ، اٹلی اور امریکا بالترتیب 1،5 اور 2درجے تنزلی سے13ویں، 14اور 15ویں پوزیشن پر ہیں۔ کوسٹاریکا کی کوارٹر فائنل میں رسائی نے اسے12 درجے بلندی کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر پہنچایا۔ کروشیا1 جبکہ میکسیکواور بوسنیا ہرزیگووینا 2،2زینے چڑھ کر17ویں ، 18 اور 19 ویں مقام تک پہنچے ہیں ۔ انگلینڈ کے پہلے راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر روئے ہڈجسن کی سائیڈ18 برس میں20 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی، یہ مئی 1996 کے بعد اس کی سب سے کمتر رینکنگ ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی