غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 213 شہید



غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں مزید پانچ فلسطینی شہید اور 5 ديگرزخمی ہوگئے۔

 العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ بدھ کی شام غزہ کے ساحلی علاقے پر ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں چار بچے شہید ہوگئے۔ اسی طرح ایک دوسرے حملے میں مشرقی غزہ کے حی الزیتون علاقے پر اسرائیلی جنگی طیارں نے حملہ کیا جس میں 37 سالہ عبدالرحمن ابراہیم خلیل السرخی نامی فلسطینی شہید اور دیگر دو زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی ہے جبکہ ان حملوں میں زخمیوں کی تعداد 1565 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

صيہوني حکومت کے جنگي طياروں نے بدھ کي صبح غزہ کے شمالي علاقے الشجاعيہ ميں واقع جہاد اسلامي فلسطين کے سرگرم اراکين اور عہديداروں کے گھروں کو اپني بمباري کا نشانہ بنايا جس کے نتجے ميں فلسطين کي منتخب حکومت کے ايک سابق وزير فتحي حماد، رکن پارلمان اسماعيل الاشقر، حماس کے ليڈر محمود الزہار اور عبداللہ الحرازين کے گھر تباہ ہوگئے ہيں۔ عيني شاہدين کے مطابق بدھ کي صبح ‏غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائيلي جنگي طياروں کے حملوں ميں تيس سے زيادہ مکانات تباہ ہوگئے ہيں۔

دوسری جانب تل ابيب اور غوش دان شہروں کے صہيونيوں ميں فلسطيني مجاہدين کے راکٹوں کےحملوں سے بري طرح وحشت طاري ہوگئي ہے۔

الاقصي ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ غوش دان شہر ميں دسيوں صہيوني فلسطيني مجاہدين کے راکٹوں کےجوابي حملے ميں زخمي ہوگئے ہيں ۔ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ حماس کے فوجي بازو عزالدين قسام بريگيڈ نے تسليم فوجي چھاؤني پر بھي تين ميزائيل فائر کئےہيں ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی