رکاوٹیں نہ ڈالی گئیں تو 5 سال میں ملکی مسائل حل کر دیں گے، صدر ممنون حسین


پاکستان کو اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھانا ہوگا، ممنون حسین۔ فوٹو: فائل 

کراچی: صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اگر غیر جمہوری قوتوں نے عوامی فلاحی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو 5 سال بعد ملکی مسائل ختم ہو جائیں گے۔

کراچی سے جاری اپنے بیان میں صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشیت کی شہہ رگ ہے اور موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، پاکستان کو اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قوم افرا تفری پیدا کرنے والے عناصر کو مسترد کر دے، عوام مسائل پیدا اور حل کرنے والے عناصر کو اچھی طرح جانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں نے رکاوٹیں نہ ڈالیں تو 5 سال بعد مسائل ختم ہو جائیں گے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی