سی ویو سے مزید 6لاشیں برآمد،تعداد 18ہو گئی
سی ویو سے مزید 6لاشیں برآمد،تعداد 18ہو گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ویو پر ڈوبنے والے مزید 6افرد کی لاشیں نکال
لی گئی ہیں جس کے بعد اب تک نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 18ہو گئی ہے جبکہ 4افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ویو پر کم ازکم 22افراد ڈوب گئے تھے جس
کے بعدمتعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور رات گئے تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں لیکن
تاریکی کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ جمعرات کو علی الصبح شروع ہونے والے
آپریشن میں اب تک 6افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ سرچ آپریشن میں پاک نیوی کے
ماہر غوطہ خور اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک شناخت کے بعد 10لاشیں ورثاء کے حوالے کر
دی گئی ہیں ۔دوسری طرف کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بتایا کہ تین روز کے لئے ساحل
سمندر پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہاکس بے کے قریب ملیر سے تعلق
رکھنے والے مزید چھ افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طورپر تصدیق نہیں
ہوسکی ۔
Comments
Post a Comment