شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈروں سمیت 60 شدت پسند ہلاک، 30 زخمی

 

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈروں سمیت 60 شدت پسند ہلاک، 30 زخمی





شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈروں سمیت 60 شدت پسند ہلاک، 30 زخمی


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) میران شاہ اور میر علی سمیت شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی بمباری سے اہم کمانڈروں سمیت 60 دہشت گرد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ اور میر علی سمیت مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 60 دہشت گرد ہلاک جبکہ 30 دہشت گرد زخمی ہو گئے، بمباری سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے ، بھاری تعداد میں اسلحہ بارود اور دیسی ساختہ بم بنانے کا نظام بھی تباہ ہو گیا۔

 مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی جنگجو اور اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے ، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ جہاں بھی دہشت گردی ہو گی وہاں موثر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

 دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے اور خلاف وزری کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد پشاوردھماکے، باجوڑ اورمہند ایجنسی میں عام شہریوں کے قتل اورفورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی