اٹھارہ فلسطینی شہید، اسرائیل نے غزہ کولہولہان کردیا، حماس کا بھرپور جواب
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے رفاہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے کے 7 کارکن شہید ہو گئے، وسطی علاقے البریج کیمپ پر بمباری سے بھی 2 فلسطینی شہید ہوئے ،اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کی پٹی پر حملے میں 9فلسطینی شہید ہوئے.
اسرائیلی جاسوس طیاروں نے بیت حانون بلدیہ اور السودانیہ ریجن میں بھی میزائل داغے تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، اسرائیلی کارروائی کے جواب میں حماس نے بھی اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر درجنوں راکٹ داغے،اسرائیل کے مطابق 30راکٹ مختلف علاقوں میں گرے جبکہ 10راکٹ میزائل سسٹم نے مارگرائے
حما س نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں خونریز ی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،حماس کی دھمکی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کیلئے سیکڑوں ریزور فوجیوں کو طلب کرلیا ہے ،اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں غزہ میں فوجی کارروائی پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور انتہا پسند وزیرخارجہ ایویگڈور لائبرمین کی جماعت حکومتی اتحاد سے الگ ہوگئی ہے ،تاہم وہ بدستور حکومت میں شامل رہے گی.
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ غزہ کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملوں کے ردعمل میں فلسطینیوں کے خلاف محدود کارروائی کے حق میں ہے جبکہ لائبرمین کی یسرائیل بیتنو حماس کے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی وکالت کررہی ہے۔
Comments
Post a Comment