پچیس فٹ لمبا اژدھا گاﺅں والوں کے شکنجے میں پھنس گیا

میکسیکو ( ) میکسیکو کے دیہاتیوں نے ڈنڈوں سے 25 فٹ لمبے سانپ کو مار ڈالا۔ خوف زدہ دیہاتیوں نے ریلوے ٹریک کے قریب پائے جانے والے سانپ کا سر کچل دیا۔ اس سانپ کو جنوب مشرقی میکسیکو کے گاﺅں بینیٹو یورز میں مارا گیا۔ گاﺅں سے گزرتی ٹرین کے مسافروں نے اتنے بڑے سانپ کو دیکھ کر شور مچادیا، ٹرین کو ہنگامی طور پر روکنے کے بعد دیہاتی ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑ کر اس جگہ کی طرف دوڑ پڑے جہاں انہوں نے سانپ کو دیکھا تھا۔ اس دوران ایک دیہاتی کے ہاتھ میں خنجر بھی تھا۔ دوسری طرف قدامت پسندوں نے دیہاتیوں کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ تاہم دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اقدام پر قطعاً شرمندہ نہیں ہیں کیوں کہ ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ جو چیز ہمارے جانوروں اور ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہے، اس کو ختم کر دیا جائے۔ ایک دیہاتی نیکینڈرو اگیولر کا کہنا ہے کہ” میں نے زندگی بھر اتنا بڑا سانپ نہیں دیکھا، اس دیکھتے ہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت خطرناک تھا، یہ بڑی آسانی سے کسی بھی بچے کو ہڑپ کر سکتا تھا“۔ دیگر دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ”یہ سانپ گاﺅں کے قریبی غار میں رہتا تھا اور گاﺅں کے متعدد جانوروںکے لاپتہ ہونے پر مشکوک تھا“۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی