گلوکارہ شکیرا فیس بک کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئیں

 

گلوکارہ شکیرا فیس بک کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئیں


گلوکارہ شکیرا فیس بک کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئیںکراچی(ما نیٹر نگ ڈیسک ) کولمبین گلوکارہ شکیرا فیس بک کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئی ہیں۔فیس بک پر دس کروڑ سے زائد پرستاروں کی پسندیدگی نے شکیرا کو کوئین آف فیس بک اور دنیا کی سب سے دلکش خاتون کے اعزاز سے نواز دیا۔

ایک امریکی اخبارکے مطابق فیس بک پر وہ پہلی شخصیت ہیں جس کے مداحوں کی تعداد سوملین سے تجاوز کرچکی۔شکیرا کے پیچ کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 100,297,678ہو چکی ہے جس میں ہر گزرتے منٹ کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

اخبار کے مطابق کسی شخصیت کے آفیشل پیج کو دس کروڑ لائیک کا سنگ میل صرف شکیرا کے حصے میں آیا۔اس اعزاز کے حصول کے بعد گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ مجھے اس اعزاز سے نوازنے میں دنیا کے تمام حصوں سے میرے پرستاروں کا مجھ سے منسلک ہونا ہے اور یہ عزت انہی کی عطا کردہ ہے،سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک میرے سمیت دیگر فنکاروں کو اس خلاءکو پر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جو سٹیج اور سامعین کے درمیان ہوتا ہے۔ 

برازیل میںفیفا عالمی کپ کے دوران شکیراکی ایک تصویر کوچار دن میں3.5ملین مداحوں نے پسند کیا۔ اخبار کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے ماہانہ اوسطاً1.28ارب صارف ہیں۔جن میں شکیرا کے مداحوں کا آٹھ فی صد بنتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی