آزاد فلسطینی ریاست نہ بننے دیں گے : اسرائیلی وزیراعظم

آزاد فلسطینی ریاست نہ بننے دیں گے : اسرائیلی وزیراعظم   

یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی فلسطین پر بدترین جارحیت بلا روک ٹوک جاری ہے اور اب اسرائیلی وزیراعظم نے یہ علی الاعلان کہہ دیا ہے کہ دنیا چاہے جو بھی کرے وہ آزاد فلسطینی ریاست نہ بننے دیں گے اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے۔ 'تائمز آف اسرائیل ' کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں  اس بات کو واضح طور پر رد کردیا کہ فلسطین کے لوگوں کو کبھی ان کی آزاد ریاست قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی اگرچہ امریکہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مدد اور حمایت کررہا ہے۔ لیکن اسرائیل پھر بھی مطمئن نہیں ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا رویہ اسرائیل کیلئے کچھ خاص مدد گار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی سیکیورٹی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ دہشت گرد ریاست کے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی کو جاری رکھنے کے عزائم کا اظہار کیا اور یہ واضح کیا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنا پھیلا جاری رکھے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی