پاکستانی نژاد حارث سہیل کا جہاز سمندر میں گر گیا، باپ سمیت جاں بحق

پاکستانی نژاد حارث سہیل کا جہاز سمندر میں گر گیا، باپ سمیت جاں بحق


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کا جہاز ہوائی کے قریب سمندر میں گر گیا ہے اور حارث سلیمان جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ان کے والد بابر سلیمان کی تلاش جاری ہے۔ حارث سلیمان دنیا کے سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ تھے جو پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے اپنے والد بابر سلیمان کے ہمراہ جہاز پر پوری دنیا کا سفر کرنے نکلے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان کے طیارے نے فجی سے ہوائی کے لئے اڑان بھری جو کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر گیا۔ طیارے نے ہوائی لینڈ کرنا تھا جس کے بعد دنیا کا سفر پورا کرنے کیلئے کیلیفورنیا کی جانب آخری اڑان بھرنی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے طیارے کو تلاش کر لیا ہے اور حارث سلیمان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ان کے والد بابر سلیمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی