دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے نقصان دہ غذائیں
دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے نقصان دہ غذائیں
دور جدید کی تیز رفتار زندگی میں آج والدین کے پاس اتنا
وقت نہیں کہ وہ اپنے بچوں کے کھانے کے لئے کچھ ہلکی پھلکی خوراک خود تیار
کریں، لہٰذا اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بازار میں پیزا، برگر، چاکلیٹ
اور سوفٹ ڈرنکس باآسانی دستیاب ہیں، جنہیں بچے طبی نقصانات ہونے کے باوجود
روایتی کھانوں کی نسبت زیادہ پسند بھی کرتے ہیں۔ صرف زیادہ کیلوریز ہونے کے
باعث ہی یہ غذائیں صحت کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ ان کا بچوں کے دانتوں پر
بھی بہت برا اثر پڑتا ہے۔ ان غذاﺅں کے باعث بچوں کے دانتوں میں نہ صرف خلا
پیدا ہوتا ہے بلکہ کیڑا بھی لگ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نشاستہ دار اور
شوگر سے بھرپور غذائیں دانتوں میں خلا پیدا کرنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ لہٰذا
یہاں ہم آپ کو تھوڑا تفصیل سے ایسے غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے، جو بچوں
کے دانتوں میں خلا پیدا کرنے یا کیڑا لگنے کا باعث ہیں۔
میدے سے بننے
والی اشیاءڈبل روٹی اور رولز وغیرہ: میدے سے بننے والی ڈبل روٹی اور رولز
وغیرہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو منہ میں پہنچنے پر جب لعاب سے
ملتے ہیں تو فوراً شوگر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ان غذاﺅں کی ایک اور
خصوصیت یہ ہے کہ جب انہیں گیلا کیا جائے تو یہ چپکنے لگ جاتی ہیں اور
دانتوں سے زیادہ دیر چمٹے رہنے کے باعث ان میں خلا پیدا ہونے کے ساتھ کیڑا
بھی لگ جاتا ہے۔
پاستا، پیزا اور برگر: پاستا اور پیزا آج کل بچوں کی
بہترین غذا ہے، جو عمومی طور پر آٹا اور میدے سے بنائے جاتے ہیں۔ ان غذاﺅں
میں فائبر (ریشے) کی کمی کے باعث اور نیوٹرنٹس اہمیت کم ہونے کے باعث ان
میں پھر کاربوہائیڈریٹ کا استعمال کیا جاتا ہے، جو شوگر اور شوگر ایسڈ میں
تبدیل ہو کر دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
پھلوں کا جوس: پھلوں کے جوس میں پھل کے ساتھ شوگر کی ایک خاص مقدار بھی شامل ہوتی ہے، جو دانتوں کے لئے بالکل بھی اچھا نہیں۔
سوفٹ
اور سپورٹس ڈرنکس: پھلوں کے جوس کی طرح سوفٹ ڈرنکس میں بھی شوگر کی اچھی
خاصی مقدار پائی جاتی ہے،جو دانتوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس کے علاوہ
سوفٹ ڈرنکس (کولا مشروبات) میں کیفین بھی پائی جاتی ہے، جو بچوں کو جلد
تھکاوٹ کا شکار کردیتی ہے۔
چاکلیٹ، کینڈیز اور لولی پاپ: چاکلیٹ، کینڈیز
اور لولی پاپ بچوں کے دانتوں کو نقصان پہنچانے والے سب سے بڑے مجرم ہیں۔
ان میں موجود شوگر اور زیادہ دیر تک منہ میں رہنے کی ضرورت انہیں دانتوں کے
لئے مزید خطرناک بنا دیتی ہے۔
Masha Allah, yeh buhut mufeed maloomaat hain.
ReplyDelete