اس عمر میں بھی ملکہ برطانیہ شیطانیوں سے باز نہ آئیں



اس عمر میں بھی ملکہ برطانیہ شیطانیوں سے باز نہ آئیں

سڈنی (نیوز ڈیسک) تقریبات میں جب تصویریں بنائی جاتی ہیں تو بچوں کو ان میں شامل ہونے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ بھاگ بھاگ کر کیمرے کے سامنے آتے ہیں۔ برطانیہ کی ملکہ بھی ایسے ہی شوق سے مجبور ہوکر کامن ویلتھ گیمز کے دوران بننے والی ایک تصویر میں اپنی شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ شامل ہوگئیں۔ ملائیشیا کے ساتھ ہاکی میچ میں 4-0 کی فتح کے بعد آسٹریلیا کی خواتین کی ٹیم کی کھلاڑی جیڈ ٹیلر اور بروک پیرس موبائل فون سے اپنی تصویر خود کھینچ رہی تھیں کہ ملکہ الزبتھ دوئم شرارتی انداز سے مسکراتے ہوئے ان کے پیچھے آن کھڑی ہوئیں۔ جب نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی تصویر میں ملکہ کو مسکراتے ہوئے دیکھا تو وہ خوشی سے پاگل ہوگئیں اور فوراً اپنی تصویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھیج دیا۔ ملکہ کی شرارت والی تصویر آناً فاناً سارے انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی اور صرف ایک گھنٹے میں 40000 سے زائد لوگوں نے اسے شیئر کیا۔ ملکہ نے ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ان کی محنت پر شاباش اور مبارکباد بھی دی۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی