شاہد کپور کی فین ہوں، فلم ’’شاندار ‘‘ میں ساتھ ہونگے، عالیہ
شاہد کپور کی فین ہوں، فلم ’’شاندار ‘‘ میں ساتھ ہونگے، عالیہ
گیارہ سال کی عمر میں ان کی فلم ’’عشق وشق ‘‘ دیکھی تب سے ان سے محبت کرتی ہوں،اداکارہ،
فوٹو: فائل
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ انھوں نے وکاس بہل کی نئی فلم شاندار سائن کر لی ہے جس میں وہ شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ شاہد کپور کی بہت بڑی مداح ہیں اور وہ معاون کواسٹار ہیں اور وہ شاہد کپور سے اس وقت سے محبت کرتی ہیں جب وہ 11 سال کی تھیں۔
11 سال کی عمر میں شاہ کپور کی فلم ’’عشق وشق ‘‘ دیکھی تھی تب سے ان کی مداح ہوں۔ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ شاہد کپور بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اس لیے وہ اس کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ برطانیہ میں کی جائے گی جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔
Comments
Post a Comment