سانحہ لاہور: وزیر اعلی کا بیان حلفی جوڈیشل کمیشن کے روبرو جمع کروا دیا گیا ، آپریشن سے اظہار لاعلمی



سانحہ لاہور: وزیر اعلی کا بیان حلفی جوڈیشل کمیشن کے روبرو جمع کروا دیا گیا ، آپریشن سے اظہار لاعلمی 

لاہور(ما نیٹر نگ ڈیسک ) ایڈووکیٹ جنر ل نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا بیان حلفی سانحہ ماڈل ٹان کی انکوائری کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبروجمع کر وا دیا گیا ہے ، بیان حلفی میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اس سانحے کے بارے میں صبح ٹیلی ویژن پر پتہ لگا تھا ۔ تفصیلات کے مطا بق سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی بند کمرے میں سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت ایڈ ووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے وزیر اعلی پنجاب شہ باز شریف کی جانب سے بیان حلفی جمع کر وایا جس کے بعد کیس کی اوپن کورٹ سماعت شرو ع ہو گئی ۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں اس سانحے کے بارے میں صبح ٹی وی سے معلوم ہوا جس پر انہوں نے پولیس فورا پیچھے ہٹ جانے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔ وزیر اعلی کا بیان حلفی میں مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں جانی نقصان کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ سے فون پر رابطہ کیا جس پر انہیں نے بتایا کہ 16 جون کو سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک اجلاس میں طاہرالقادری کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا ۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسی شام وزراءکا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور اس اجلاس میں ڈاکٹر توقیر شاہ اور رانا ثناءاللہ کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا اور ڈی ّآئی جی آپریشن ،ایس ایس پی ماڈل ٹان اور سی سی پی او لاہور کو بھی او ایس ڈی بنانے کا حکم جا ری کر دیا تھا ۔بیان حلفی کے مطابق وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں اس سانحے میں ہونے والے جانی نقصان کی فوری انکوائری کروانے کا حکم بھی جاری کر دیا تھا ۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ۔


Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی