وزارت پانی و بجلی نے عید پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے معذرت کر لی
وزارت پانی و بجلی نے عید پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے معذرت کر لی
اسلام
آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ عید الفطر
پر شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے لہذا مسرت کے ان دنوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم
نہیں کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت کو
ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی
کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا اور اسے عید الفطر کے تعطیلات میں روکنا
بھی ناممکن ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شارٹ فال
مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی بڑی وجہ مون سون میں معمول سے کم بارشیں اور
ایک پاور پلانٹ بند ہونے کی و جہ سے بجلی کی رسد میں کمی کا امکان ہے۔
مزید
برآں وزیر اعظم نواز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اس وقت ملک بھر میں
سحری افطاری اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور
وفاقی حکومت نے عید کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ایک اور دعوی
بھی کر دیا ہے۔
Comments
Post a Comment